مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں سے ملک و قوم میں خوشحالی آئیگی: ملک محمود الحسن

لاہور (پ ر) جائنٹ سیکرٹری لاہور ملک محمود الحسن نے کہا ہے کہ ملک میاں نوازشریف کی قیادت میں بہت جلد ترقی کی منازل طے کرنا شروع کر دے گا۔ اندھیروں کا خاتمہ اور اجالوں کا راج ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی تمام پالیسیاں ملک کو خوشحالی کی جانب رواں دواں کرنے کیلئے ہیں۔ ان سے قوم کی امید جلد بر آئیں گی۔ یوتھ کیلئے قرضہ سکیم میں آسانیاں پیدا کرنے سے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔