محفل سعید

لاہور (پ ر) آج بروز اتوار 11 بجے دن سعید قرآن انسٹیٹیوٹ 19 جی بلاک سبزہ زار لاہور میں محفل سعید منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت میاں مرغوب احمد ایم پی اے کریں گے اور مہر اشتیاق احمد ایم این اے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت مطہرہ پر پروفیسر محمد سعید احمد خان خطاب کریں گے۔