عید میلادالنبیؐ پر 5 لاکھ سے زائد تقاریب منعقد کی جائینگی: شاہد گردیزی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضور نبی اکرمؐ کی آمد پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ جو تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ان کی تعداد 1 کروڑ سے بھی زیادہ تجاوز کر چکی ہے۔ یہ بات حقوق اہلسنت محاذ کے امیر علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی نے دنیا بھر میں رابطے کرکے سروے کرنے کے بعد محاذ کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید شاہد حسین گردیزی نے کہا کہ اس دفعہ پاکستان میں بھی حسب سابق عید میلادالنبیؐ شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ 5لاکھ سے زائد عید میلادالنبیؐ کے جلوس اور محافلیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میلادالنبیؐ کے تمام جلوسوں میں غیر شرعی حرکات سے اجتناب کیا جائے اور اس پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں میلادالنبیؐ کے جلوسوں اور جلسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔