عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: میاں محمد افتخار

لاہور (پ ر) یونین کونسل 145 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین محمد افتخار نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تمام علاقوں کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی عوام میں بڑھتی مقبولیت سے مسلم لیگ (ن) بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور الیکشن سے فرار اختیار کر رہی ہے۔