طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعا کرے: مولانا عاصم مخدوم

لاہور (خصوصی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے ساری قوم دعا کرے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں مولانا عاصم نے کہا کہ امریکہ کی افغانستان سے واپسی اور طالبان سے پاکستان کے کامیاب مذاکرات خطے میں امن کی راہیںکھول دیں گے۔