شہباز شریف کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں مدلل خطاب، حاضرین کی بھر پور داد

 شہباز شریف کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں  مدلل خطاب، حاضرین کی بھر پور داد

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب سے انتہائی مدلل انداز میںخطاب کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کیلئے واضح طو رپر اقدامات تجویز کئے۔  خطاب کے دوران کیڈٹس اور حاضرین نے تالیاں بجا کر داد دی۔ وزیراعلیٰ نے ملک میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم ؒ نے الگ وطن اسلئے حاصل نہیں کیا تھا کہ یہاں خون کی ندیاں بہائی جائیں بلکہ انکا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا جوکہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا تاہم نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان اندھیروں میں روشنی کی شمع جلائیں گے۔ وزیر اعلی نے خطاب میںبھارت کے حالیہ دورہ کا ذکر کیا اور ایک تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج کہاں اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔