سابق گورنر سلمان تاثیر کی تیسری برسی منائی گئی پیپلز پارٹی نے کوئی تقریب منعقد نہیں کی

سابق گورنر سلمان تاثیر کی تیسری برسی منائی گئی پیپلز پارٹی نے کوئی تقریب منعقد نہیں کی

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی تیسری برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف پیس اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام لبرٹی چوک اور دیگر مقامات پر مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ سلمان تاثیر کی برسی کے سلسلہ میں ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے تیسرے سال بھی اپنے مقتول رہنما کی برسی کے موقع پر کسی تقریب کا اہتمام نہ کیا گیا۔