ربیع الاول میں محض چراغاں کرنے اور جھنڈیاں لگانے سے فرض ادا نہیں ہوتا: حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و ادارہ معارف اسلامی کے ڈائریکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ سیرت رسول کے پروگراموں کے لیے مختص کر دیا جاتا ہے،  چراغاں اور جھنڈیاں اور کچھ رسومات ادا کر کے ہم سمجھتے ہیں کہ فرض ادا ہو گیا،  سیرت رسولؐ محض چند ایام کے لیے نہیں ہے۔ سیرت رسولؐ کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم طاغوتی نظام کا خاتمہ کرنے کے لیے اس جذبے اور لگن سے کام کریں جو نبی پاکؐ نے اپنے صحابہؓ کے اندر پیدا کیا تھا۔