ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ پر تقریب

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور نے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت بھی شرکت کرے گی۔ اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی لاہور آفس ساندہ میں آج دوپہر 3 بجے 86 پائونڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔