دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا کر بھارت نے تقسیم کشمیر کیلئے پہلی اینٹ رکھ دی: ترابی

دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا کر بھارت نے تقسیم کشمیر کیلئے پہلی اینٹ رکھ دی: ترابی

لاہور (این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان تقسیم کشمیر کی سازشوں کو تیز کر رہا ہے، دیوار برلن تعمیر کر کے اس کی اینٹ تقسیم کشمیر کی اینٹ رکھ دی گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تاحال کشمیری قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور کالے قوانین کے ذریعے8لاکھ فوج سے بدترین خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف مسئلہ کشمیر بارے میں مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے مظالم اور دہشت گردی کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آبی جارحیت کر کے نیلم کا رخ موڑرہا ہے، اسے عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں ہونے والی تخریب کاریوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، ان سب کے ہوتے ہوئے دوستی کی باتیں خود فریبی ہیں، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کی آزادی کے بغیر آزادی اور پاکستان کی بقاء سوالیہ نشان ہے۔