حکومت کا واپڈا، پی آئی اے، ریلوے سمیت وفاق کے تمام اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت نے واپڈا‘ پی آئی اے‘ ریلوے سمیت وفاق کے تمام اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔