حضور کی آمد سے دنیا میں ظلمت کے اندھیرے دور ہو گئے: شیخ انوار الحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضور کی آمد سے دنیا میں ظلمت کے اندھیرے دور ہو گئے۔ آپ کی آمد سے پوری دنیا منور ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ ربیع الاول ہمیں انسانیت کے ساتھ پیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محبت‘ امن‘ رواداری اور مساوات قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔