حاجی فرید گل کی اہلیہ کا انتقال

لاہور (پ ر) بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی فرید گل نقشبندی کی اہلیہ، لالہ محمد شفیع کی ہمشیرہ، شمس قمر کی پھوپھی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جمیعت علمائے پاکستان (نورانی) شمالی لاہور کے سینئر رہنما ڈاکٹر نیئر احمد قریشی اور سماجی کارکن ندیم بٹ نے مرحومہ کے انتقال پر رنج و غم اظہار کیا ہے۔