جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام ’’میلاد النبیؐ‘‘ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول شریف کے  سلسلہ میں مولانا راغب حسین نعیمی کی قیادت میں جشن عید میلادالنبیؐ جلوس نکالا گیا۔ جلوس جامعیہ  سے شروع ہوکر پریس کلب کے راستے ہوتا ہوا ایوان اقبال جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں طلباء نے حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول پیش کی اور درود شریف کا ورد کرتے رہے جبکہ لوگوں نے جلوس کے راستے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔