تحریک انصاف نے ہائیکورٹ جا کر الیکشن ملتوی کرائے: اعجاز حفیظ

لاہور (خصوصی رپورٹر)  مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یوسی 82  کے امیدوار چیئرمین رانا اعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں  رکاوٹ تحریک انصاف نے ہائیکورٹ  میں جا کر ڈالی ہے۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت  سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکست کے  خوف سے  تحریک انصاف نے پہلے ہائیکورٹ  کی آڑ لی اور اب جبکہ ان کی درخواست  پر   انتخابات خطرے میں پڑ گئے ہیں تو تحریک انصاف کی قیادت مگرمچھ کے  آنسو بہا رہی ہے۔