آل پاکستان مسلم لیگ کا اہم اجلاس کل طلب مشرف کے دفاع کی حکمت عملی طے کی جائیگی

لاہور (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کا جنرل (ر) پرویز مشرف کے بھرپور دفاع  اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے 6 جنوری کو اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مشرف کی جانب سے ویڈیو پیغام سنائے جانے کا امکان ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان چودھری اسد کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شریک ہونگے اور مشرف کیخلاف ہونیوالے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کیساتھ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔