اولیاء نے لاکھوں غیر مسلموں کے دلوں کو نورِ معرفت سے منور کیا: ظہور شاہ کاظمی

لاہور (پ ر) حضرت پیر صابر شاہ ولیؒ اور حضرت پیر ناصر شاہ ولیؒ عقب بادشاہی مسجد فورس روڈ کے دو روزہ عرس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ظہور شاہ کاظمی سجادہ نشین نے کہا کہ اولیاء عظام نے دین اسلام کی روشنی کے دیپ جلائے۔ لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کرکے ایک اللہ ایک رسولؐ ایک کعبہ اور ایک قرآن کی طرف بلایا اور ان کے دلوں کو نورِ معرفت سے منور کرکے ذکر الٰہی سے سرشار کیا۔ تقریب کی صدارت پیر سید ناظم حسین شاہ نے کی۔ پیر سید عثمان نوری، پیر سید انتظار حسین زنجانی، پیر سردار علی شاہ گیلانی، ڈکٹر امجد، پیرایس اے جعفری، میاں طارق علی، بابا غلام محی الدین قلندری، پیر راحیل محبوب شاہ وارثی اور وارث علی مہمانان خصوصی تھے۔