الگ صوبے‘ علیحدگی کی بات کوئی ملک دشمن ہی کر سکتا ہے: وسیم اختر

لاہور (سپیشل رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و پالیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلام پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے الطاف حسین کے بیان پر گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جنرل پرویز مشرف کے غداری کیس اور برطانیہ میں قائم مقدمات سے توجہ ہٹانے کے لئے الگ صوبے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔ الطاف حسین قوم کو بے قوف بنارہے ہیں غیر سنجیدہ بیانات ان کی پہچان بن چکے ہیں۔ الگ صوبے اور الگ ملک کی بات کوئی ملک دشمن ہی کر سکتا ہے ایسے بیانات کا محب وطن قوتین اور حکومت نوٹس لے ملک کو تقسیم کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے۔ الطاف برطانیہ میں قائم اپنے خلاف مقدمات پر توجہ دیں تو بہتر ہو گا۔