آئرلینڈ میں قونصل خانہ کی بندش کا معاملہ نوازشریف جلد حل کریں گے: فیصل مرزا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یورپین ونگ کے صدر  فیصل مرزا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ میں پاکستانی قونصل خانہ کی بندش کا معاملہ  وزیراعظم نوازشریف  کی حکومت جلد حل  کر لے گی۔ حکومت کو پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک  ہے۔ ڈربن سے جاری بیان میں فیصل مرزا نے مزید کہا ہے کہ قونصل خانہ کو عملے کی مالی بدعنوانیوں کے باعث بند کیا گیا  اور وزیراعظم نوازشریف  نے کرپشن کی شفاف تحقیقات کی ہدایات متعلقہ حکام کو دے دی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت قونصل خانہ کی بندش پر پاکستانی کمیٹی کی تشویش سے آگاہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے ہمیشہ  کردار ادا کرتے  رہیں گے۔