کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں: ڈاکٹر ابراہیم مغل

لاہور (نیوز رپورٹر) ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ مشرقی تیمور میں آزادی کیلئے ہتھیار اٹھانے والا فریڈم فائٹر جبکہ کشمیر میں نہتا کشمیری دہشت گرد کیوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اپنا دوہرا چہرہ بدلنا ہو گا۔ انسان سے محبت کی جائے اور آزاد انسان کو غلام رکھنے کی روش ختم کی جائے لاکھوں بے قصور ، مجبور، لاچار اور بے کس کشمیریوں کا خون کرنے والا بھارت کشمیر کو آزاد کرنے سے کیوں گریز کر رہا ہے۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی جائز خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا پاک بھارت تعلقات استوار نہیں ہوسکتے اور دونوں ملکوں میں ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔