کشمیریوں کے ساتھ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کشمیریوں کے ساتھ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے۔ ہزاروں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے قائد میاں محمد جمیل نے لاہور میں کامیابی ریلی کے بعد ذمہ داران کے اعزاز میں خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ پر مشتمل جدوجہد آزادی پاکستانیوں کے ماتھے کا جھومر ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ تحریک دعوت توحید کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بھی کشمیر اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرے۔ میاں جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید کا تقاضا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں مسلمان کو تکلیف ہو تو پورا عالم اسلام اس کی تکلیف محسوس کرے۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک دعوت توحید کے کارکنوں کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔