پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ‘ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل سٹینڈرڈ سکول کینال روڈ بالمقابل میڈیکل کالج کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایس او ایس ویلج فار بوائز فیروز پور روڈ‘ ایس او ایس ویلج فار گرلز‘ فیروز پور روڈ‘ الائیڈ سکول صدر کیمپس جوڑے پل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گجر کالونی جوڑے پل‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رائیونڈ ویلج‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی امین پورہ رائے ونڈ‘ گورنمنٹ منوّر مڈل گرلز سکول وسن پورہ اور گورنمنٹ کشمیر گرلز مڈل سکول فاروق گنج وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1090 تھی۔