مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا: جمشید اقبال چیمہ

مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن  قائم نہیں ہو سکتا: جمشید اقبال چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا‘ تحریک انصاف دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مؤقف کو اجاگر کرے گی۔ عمران خان ایک قومی سیاستدان ہیں اور ان کے مضبوط مؤقف کی وجہ سے حکومت امن عمل کیلئے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا شروع ہونا اطمینان بخش ہے اور ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔