ماڈل ٹائون کچہری، تلخ کلامی پر وکلا کا احتجاج، ججز کی ہڑتال، سائلین پریشان

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹائون کچہری کے ججز اور وکلاء میں  جھگڑا ہونے پر وکلاء نے احتجاج کیا اور ججز ہڑتال کرتے ہوئے عارضی رخصت پر چلے گئے جس سے عدالتوں کو تالے لگ گئے۔ سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بتایا گیا ہے کہ سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ  عرفان بسراکی عدالت میں ایک درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکلاء کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔  وکلاء کے احتجاج کرنے پر ماڈل ٹائون کچہری میں تعینات13 ججز عارضی رخصت پر چلے گئے جس کے بعد عدالت کام بند ہوگیا اور سائلین و تاریخ پیشیوں پر جیلوں سے آئے ہوئے ملزمان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رات گئے وکلا اور ججز کے درمیان معاملات طے پا گئے سینئر سول جج، صدر لاہور بار سمیت دیگر وکلا اور ججز کی موجودگی میں فریقین کی صلح کرا دی گئی۔