فیروزوالا میں پولیس نے مدرسے سے زنجیروں میں جکڑا 13سالہ طالب علم بازیاب کرا لیا

لاہور (آئی این پی) لاہور پولیس نے تحصیل فیروزوالا میں کارروائی کرتے ہوئے مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے 13 سالہ طالبعلم کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق اویس کو شاہدرہ ٹائون میں مدرسے کے استاد نے زنجیروں میں جکڑکر قید کر رکھا تھا، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار ہونیوالے استادکاکہنا تھاکہ لڑکا بھاگ جاتا تھا جس کی وجہ سے انہوںنے باندھ دیا تھا۔