عراقی فضائیہ کے وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

عراقی فضائیہ کے وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

لاہور (خبر نگار) عراقی  فضائیہ کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل انور حماد امین احمد اور عراقی ائیر ڈیفنس  کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل جبار عبیدقدوم  نے9رکنی وفد کے ساتھ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔