طالبان نے پنجاب کی جیلوں میں بند اپنے قیدیوں کی فہرست تیار کر لی، رہائی کے مطالبے کا امکان

لاہور (نوائے و قت رپورٹ) طالبان نے پنجاب کی جیلوں میں بند اپنے قیدیوں کی فہرست تیار کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان پنجاب کی جیلوں میں قید 180 ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ پنجاب کی مختلف جیلوں میں 74 خودکش حملہ آور قید ہیں جبکہ 106 دہشت گرد قید، 44 انڈر ٹرائل حوالاتی، 49 سزا یافتہ قیدی ہیں۔