شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تمام ٹائونز افسر اور عملہ تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور (سید شعیب الدین سے) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے چلائی جانیوالی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لاہور کے تمام 9 ٹائونز کے افسران اور عملے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا آغاز گزشتہ روز تبادلوں کے اولین رائونڈ کے ذریعے ہو گیا ہے۔ ان تبادلوں کی وجہ تجاوزات کیخلاف مہم میں حکومتی ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر افسران نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن اس وقت ہی کامیاب ہو گا جب عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف ٹائونز میں شعبہ ریگولیشنز میں بیٹھے ملازمین کو تبدیل کیا جائے گا۔ کیونکہ ملازمین کا یہ ’’مافیا‘‘ خود تجاوز کنندگان کو ’’تحفظ‘‘ دینا ہے۔ گزشتہ روز کئے جانیوالے تبادلوں کے پہلے مرحلے میں ٹی ایم او گلبرگ ٹائون فیصل شہزاد کو ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون، ٹی ایم او قلعہ دیدار سنگھ ٹائون (گوجرانوالہ) زبیر نت کو ٹی ایم او گلبرگ ٹائون، ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون میاں ندیم انور کے رپورٹ لوکل گورنمنٹ بورڈ، ٹی او آر داتا گنج بخش ٹائون طاہر علی ٹی او (آر) واہگہ ٹائون، ٹی او آر شالامار ٹائون، سہیل اشرف گوندل کو ٹی او آر داتا گنج بخش ٹائون، ٹی او آر اقبال ٹائون منشا طاہر، ٹی او آر سمن آباد ٹائون، ٹی او آر عزیز بھٹی ٹائون عامر اختر بٹ، ٹی او آر اقبال ٹائون، ٹی او آر صفدرآباد انوار احمد، ٹی او آر عزیز بھٹی ٹائون، ٹی او آر پتوکی چودھری محمد اکرم ٹی او آر شالامار ٹائون، ٹی او آر (نارووال) محمد نصیر ٹی او آر گلبرگ ٹائون، چیف افسر ٹی ایم اے ساہیوال عمران اصغر سندھو، ٹی او آر نشتر ٹائون تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے  4 ٹی او پی اینڈ سی اور ٹی او آئی اینڈ ایس کے تبادلے بھی کر دئیے گئے ہیں۔ ٹی او آئی اینڈ ایس سمن آباد ٹائون شبیر حسین، اے ٹی او آئی اینڈ ایس سمن آباد ٹائون عمران صدیق، ٹی او پی داتا گنج بخش ٹائون قمرالاسلام اور ٹی او پی اینڈ سی راوی ٹائون محمد افضل کو تبدیل کر کے لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سید ظفر اقبال کو ٹی او آئی اینڈ ایس سمن آباد ٹائون، ٹی او آئی اینڈ ایس گجرات سید علی یاور کو اے ٹی او آئی اینڈ ایس سمن آباد ٹائون تعینات کیا گیا ہے۔ ٹی او پی اینڈ سی قصور عرفان کاظمی کو ٹی او پی اینڈ سی داتا گنجش بخش ٹائون اور ٹی او پی اینڈ سی ملک لیاقت علی کو ٹی او پی اینڈ سی راوی ٹائون تعینات کر دیا گیا ہے۔