حکومت کے اقدامات قومی مفادات کے غماز ہیں، کامران مائیکل

 حکومت کے اقدامات قومی مفادات  کے غماز ہیں، کامران مائیکل

 لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات قومی مفادات کے غماز ہیں۔عوام مذاکرات کی شروعات کے منتظر اورمثبت اثرات کیلئے پرامید ہیں ۔پاکستان کوامن وآشتی او ر سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے جذباتی نہیں حقیقت پسندانہ ،آبرومندانہ اوردانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ۔اس وقت ''پیس ڈائیلاگ'' کے سوادوسراکوئی آپشن زیرغور نہیں۔