حضورؐ کی ذات مبارک تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے: علامہ منیر یوسفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اشاعت دین اسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ چائنہ سکیم میں آٹھویں سالانہ معلم انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب میں علامہ منیر احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہ رسول  کریمؐ کا اعجاز ہے کہ آپؐ داعی اور معلم ہیں۔ آپؐ نے لوگوں کے اخلاق صفات، رسم اور طریقوں کو برائی سے پاک کیا۔ کانفرنس میں صاحبزادہ حافظ خلیل احمد یوسفی، علامہ مفتی آصف یوسفی، مفتی سید عبدالرئوف شاہ، مفتی عبدالمجید کوکب، مفتی صادق فرید سعیدی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔