تونسہ بیراج بروقت مکمل نہ ہونے پر 25 سو ملین روپے اضافی اخراجات کا انکشاف

تونسہ بیراج بروقت مکمل نہ ہونے پر 25 سو ملین روپے اضافی اخراجات کا انکشاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کے چیئر مین میاں محمود الر شید کا تونسہ بیراج کے توسیعی منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلی اور بروقت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے2500 ملین روپے سے زائد کے اضافی خراجات کے انکشاف پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کا اجلاس میاں محمود الرشید کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر وسیم اختر، سبطین خان، قاضی عدنان ، میاں رفیق احمد، وارث کلو سمیت دیگر نے شرکت کی۔  اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے پاس از خود نوٹس کے اختیارات ہونے چاہیئں اور اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔ ہم کسی بھی منصوبے میں کرپشن کو برداشت نہیں کریںگے۔