تحصیل کونسل میں کرپشن کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں: عارف سندھیلہ

تحصیل کونسل میں کرپشن کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر رکن پنجاب امسبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل کے افسران کی نااہلی اور مبینہ طور پر کرپشن کے باعث شہری اور ان کے بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔  شہر میں جگہ جگہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں‘ حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔ محلہ نبی پورہ میں مین ہول میں گٹر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے واقعہ نے شیخوپورہ کی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ تحصیل کونسل کے ٹی ایم او اور ٹی او آئی اینڈ ایس نے جاںبحق ہونے والے بچے کے ورثاء سے اظہار ہمدردی تک نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معصوم بچے کے ورثاء سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی انکوائری کروائی جائے۔