ایل ڈی اے کے افسروں کا تبادلہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ نے متعدد افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ علی حسنین کا تبادلہ ڈائریکٹو ریٹ آف بلڈنگ( ون) میں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(جنرل کیڈر) عثمان اشرف کاتبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹائون میں کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ محمد ندیم کی خدمات پراجیکٹ منیجر سٹریٹیجک پالیسی یونٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم ایوب کا تبادلہ ڈائریکٹو ریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ (تھری) میں‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ حسان بلال بدستوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹور کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے-