ایل پی جی 5 روپے کلو سستی ہو گئی

ایل پی جی 5 روپے کلو سستی ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) ایل پی جی پیداواری اداروں اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوکمی کردی ہے جس کے بعدگھریلو سلنڈر کی قیمت میں60  روپے  اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کی کمی ہوگئی۔ اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔ قیمتوں میں کمی سے لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی  اور تمام بڑے شہروں میں قیمت  110روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔