ڈرون حملے ملکی آزادی پر حملے ہیں، جراتمندانہ فیصلے کرنا ہونگے: ڈاکٹر عبدالقدیر

ڈرون حملے ملکی آزادی پر حملے ہیں، جراتمندانہ فیصلے کرنا ہونگے: ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور(آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے ڈرون حملے ملک کی آزادی پر حملے ہیں، حکمرانوں کو ملک کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے جرا¿تمندانہ فیصلے کرنا ہونگے۔ کرپشن اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں تاخیر ملک کو مزید بحرانوں کا شکار کریگی۔ گزشتہ روز مووآن پاکستان تحریک کے چیئرمین میاں محمد کامران سے ٹیلیفونک میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا موجودہ حکمرانوں سے عوام نے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان میں امریکہ سمیت غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔