پاکستان کا بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے: عرفان مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہلسنت کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحرانوںسے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ، اسلام سے دوری کے باعث پا کستان مسائلستان بن چکا ہے، رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اسلام کے قریب لانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔