نیسپاک کے ایم ڈی کی سپریم کورٹ سے بحالی پر اظہار تشکر

لاہور (پ ر) لبرل فورم پاکستان کے بورڈ ممبر محمد صفدر، محمد طارق بٹ (سٹاف آفیسر) نے نیسپاک کے ایم ڈی اسد اے خان کو ان کے عہدے پر بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوص آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی حکمران کیلئے احسن فیصلے کئے ہیں۔ ایم ڈی اسد آئی اے خان کی بحالی سے نیسپاک ادارے کو مزید تقویت ملے گی۔ اس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔