مسلم لیگ (ن) نے دو مہینوں میں ہی ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں: حسن مرتضٰی

لاہور (خبر نگار ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سابق چیف وہپ سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گورنر لندن سے درآمد کرکے ثابت کر دیا مسلم لیگ (ن) میں کوئی ا عہدے کے قابل نہیں‘ مسلم لیگ (ن) نے دو مہینوں کے دوران ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ (ن) لیگ کی حکومت ملک کی بدترین حکومت ثابت ہو رہی ہے۔ آصف زرداری کے صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھرپور انداز میں نیا سیاسی سفر شروع کرےگی۔