مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہی ہے: رانا مبشر اقبال

لاہور (خبر نگار)این اے 129ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کی اُمیدوار شازیہ رانا کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یوسی 146گلشن شفیق پرانا کاہنہ میںسینئر نایب صدرمسلم لیگ(ن)لیبرونگ لاہور راﺅناصر علی خاں میﺅکے ڈیرے پر ایک جلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماءرانا مبشر اقبال، ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی، صدرلیبرونگ لاہورچودھری شہزاد انور، راﺅناصر علی خاںاور میڈیا ایڈوائزر لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکرنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنتی ورکرز پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں جن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ مثبت پالیسوں کی بدولت عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ راﺅ ناصر علی خاں میﺅنے 22اگست کے دن کومسلم لیگ(ن) کی فتح کادن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضمنی الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریں گے۔ اس موقع پرحاجی اختر حسین، سنیئر وائس چیرمین لیبرونگ پی پی 159نیامت علی بھٹی، نائب صدر لیبرونگ لاہور مرزا افضل بیگ، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ پی پی 159، شکیل بھٹی، صدر تاجر ونگ کاہنہ شفیق بھٹی، سیکرٹری اطلات پی پی 159ن لیگ، ڈاکٹر اقبال مغل نے بھی خطاب کیا۔