مسلم لیگ (ن) صوبائی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے: پرویز رشید

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری میں مسلم لیگ (ن) کا کلیدی کردار ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس چوروں کیخلاف زبردست مہم چلا رہی ہیں۔ عمران خان کو اس کی بھی تعریف کرنی چاہئے۔ 200 یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ کمرشل صارفین کو سبسڈی کی فراہمی جاری رہی تو سرکلر ڈیٹ پھر بڑھ جائیگا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صوبائی خود مختاری پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور 18 ویں آئینی ترامیم کی منظوری میں اس کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی چوروں کیخلاف زبردست مہم چلا رہی ہیں جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ عمران خان کو اس کی بھی تعریف کرنی چاہئے۔ سرکلر ڈیٹ کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کیلئے کمرشل صارفین کو سبسڈی روکنا ہوگی۔
پرویز رشید