لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، قصور میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، قصور میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

 لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ نواں کوٹ کے علاقہ سبزہ زار میں دو ڈاکوﺅں نے احسان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لوٹنے کی کوشش کی تو احسان نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے احسان کو زخمی کر دیا اور ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں سجاد کے گھر میںگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر10لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں شرجیل ضےاءکے گھر سے 8لاکھ، ستوکتلہ میں مجیدکے گھر سے7لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں سہیل کے گھر سے 7لاکھ، ساندہ میں ظفر علی کے گھر سے6لاکھ، گجر پورہ میں سلیم کے گھر سے 5لاکھ، نواب ٹاﺅن میں زاہد کے گھرسے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے سمن آباد میں اکرام کی فیملی سے 5لاکھ، مغلپورہ میں عثمان کی فیملی سے 4لاکھ، مصطفی ٹاﺅن میں قیصر خان کی فیملی سے 3لاکھ،گارڈن ٹاﺅن میں نویدکی فیملی سے 3لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں رشید سے2 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ راوی روڈ میں سلمان سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون، نواں کوٹ میںفریاد سے 2لاکھ اورموبائل فون، وحدت کالونی میں خرم کے جنرل سٹور میںگھس کر2 لاکھ روپے اور موبائل فون، برکی میںرحمت سے ایک لاکھ اور موبائل فون، لٹن روڈمیں سجاد سے ایک لاکھ اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں وہاب سے 90ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں فیصل سے 87ہزار روپے اورموبائل فون،گلشن راوی میںمبشر سے 80ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے باغبانپورہ میں اسماعیل کی سنار کی دکان کے تالے توڑ کر 30لاکھ روپے مالیت کے زےورات، نواب ٹاو¿ن کے علاقہ جوہر ٹاو¿ن مےں اےکسپو سنٹر کے قرےب سےنئر صحافی و لاہور پرےس کلب اےجو کےشن کمےٹی کے چےئرمےن احسن ناز کے گھر سے 10لاکھ کے زےورات، نقدی و دےگر سامان، فیصل ٹاﺅن میں فاسٹ یونیورسٹی کے طالب علم کے فلیٹ سے 2لیپ ٹاپ اور 70ہزارروپے ، گارڈن ٹاﺅن میں فیصل کی موبائل شاپ کے تالے توڑ کر تےن لاکھ روپے مالےت جبکہ ستوکتلہ میں عمرکے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے سول لائن سے سہیل ، گلبرگ سے احسن اور ساجد ، شادمان سے شبیر ، اقبال ٹاﺅن سے کامران کی کارےں جبکہ گڑھی شاہو سے مقبول، نولکھا سے اسرار، اچھرہ سے نوید ،راوی روڈسے قاسم ،نصیر آباد سے محبوب ،شاہدرہ سے نسیم، اکبری گیٹ سے ساجد، لاری اڈہ سے وجاہت ،گوالمنڈی سے احسن اور عثمان ، گارڈن ٹاﺅن سے قیصر اور فرحان،سمن آبادسے مختار، مسلم ٹاﺅن سے خرم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔ ادھر قصور سے نامہ نگار کے مطابق پتوکی کے نواحی بائی پاس ہلہ کے نزدیک ڈاکوﺅں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک عورت ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔ عبدالحق، احسان، فاطمہ بی بی، منشا اور آمنہ بی بی کیری ڈبہ میں سوار ہوکر بائی پاس ہلہ کے نزدیک سے گزر رہے تھے ناکہ پر ڈاکوﺅں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے گاڑی نہ روکی جس پر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فاطمہ بی بی ہلاک جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔