قرآن مجید اور طب نبوی میں تمام مہلک اور پیچیدہ امراض کا علاج موجود ہے: طبی ماہرین

لاہور (نیوزرپورٹر)طب نبوی میںبلڈ کینسر، ہیموفیلیا، تھیلسیما، موٹاپا، بلڈ پریشر، شوگر ، دل کے امراض (انجائنا ہارٹ اٹیک) گردوں کے امراض، ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام، ٹی بی، ٹائفائیڈ بخار، ڈینگی وائرس اور خسرہ کا کامیاب علاج موجود ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب نبوی پروفیسر حکیم امجد ناہید عارفی، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ندیم سیفی اور سابق پرنسپل اے۔آر، طبیہ کالج لاہور پروفیسر حکیم سخاوت علی نے مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ قرآن مجید اور طب نبوی میں تمام ایسے مہلک اور پیچیدہ امراض کا علاج موجود ہے اور طب نبوی طریقہ علاج سے متعدد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔ یہ سب قرآن مجید کے روشنی میں جدید ریسرچ کا کمال ہے۔ اُنھوں نے وزیر اعظم پاکسان میاں نواز شریف خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ طب نبوی اور ہربل طریقہ علاج میں زیادہ سے زیادہ ریسرچ کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کرنے کا احکامات جاری کریں۔