غربت سے مجبور ماں باپ نے نومولود 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا

غربت سے مجبور ماں باپ نے نومولود 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شیخوپورہ میں غربت سے مجبور ماں باپ نے نومولود بچہ 60 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے کاشف نے بچہ ڈسکہ میں مقیم اپنی ساس کے حوالے کر دیا کاشف اس کی بیوی اور بچے کی نانی نے ملکر بچے کا سودا کیا کاشف کو بچے کے عوض دس ہزار روپے مل گئے جبکہ مزید ملنا تھے تھانہ بھکھی اور تھانہ ڈسکہ سٹی کی مدد سے بچہ برآمد کر لیا گیا جب کہ بچے کے والد کاشف نے بیان میں کہا کہ بچہ فروخت کیا تو ضمیر نے ملارمت کی احساس ہوا کہ غلط کیا۔