عوام سپریم کورٹ کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے: میاں کامران

لاہور (خصوصی نامہ نگار) موو آن پاکستان تحریک کے چیئرمین میاں محمد کامران نے کہا ہے کہ عوام سپریم کورٹ کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرے گی لیکن ہر کسی کو انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا حق ہے‘ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے تمام ذمہ داروں کا احتساب ضروری ہے۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد کامران نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش اصل میں جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہو گی اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں اور عدلیہ کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔