عوام دشمن پالیسیاں مسلم لیگ ن کی نا و ڈبو دیں گی: امجد جٹ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما اور حلقہ 160 کے صدر امجد جٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کس طرح سلیکشن کی گئی عوام اصل حقائق سے آگاہ ہیں۔ عوام دشمن پالیسیاں مسل لیگ ن کے سیاسی کردار کی کشتی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈبو دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی سیاسی بڑھکیں ان کی ناقص کارکردگی کو عوام سے چھپا نہیں سکتیں۔ سابق دور میں وفاقی حکومت کی طرف سے این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اہم امور کےلئے فراہم کردہ رقوم کو صرف سیاسی مقاصد کے لئے استعمال میں لا کر قوم و ملک کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہےے تھاکہ حکومت مےں صرف اےماندار لوگ شامل کریں اور اپنی فےملی مےں بھی اےماندار لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔