طلال اکبر بگری عید کے بعد نوازشریف اور دیگر سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے

لاہور (آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے عید کے روز وزیراعظم نوازشریف اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کے روز ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا بلوچستان کا مسئلہ دن بدن مزید خراب ہوتا جا رہا ہے۔ جو وفاق پاکستان کے مفاد میں نہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ جلد از جلد بلوچستان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ فوجی مداخلت کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے بغیر ممکن نہیں۔ عید کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کرونگا۔
طلال اکبر بگتی