ضمنی انتخابات میں عوام حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دینگے: ثمینہ گھرکی

ضمنی انتخابات میں عوام حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دینگے: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے۔ حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی بجلی، گیس، پٹرولیم اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے بجائے اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ انتخابات کے دوران حکمرانوں نے جو دعوے کئے تھے انہیں پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے، عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کڑے حالات میں بھی عوام کے منافی اقدامات سے گریز کیا۔