شام میں مزارات کی بے حرمتی کےخلاف تحریک جاری رکھےں گے: علامہ ریاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت شام میں مزارات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔ جماعت اہلسنّت عید الفطر اور شبِّ قدر کے اجتماعات میں نواسی¿ رسول حضرت سیّدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور صحابی¿ رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ¾ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف قراردادیں منظور کرے گی۔ شامی حکومت مزارات کو دوبارہ تعمیر کرے۔ جماعت اہلسنّت کے کارکنان مقدس مقامات کی بے حرمتی کے غم میں عید سادگی سے منائیں گے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے جماعت اہلسنّت کے کارکنان کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بھارتی طیاروں کا پاکستانی حدود میں گھس آنا قابل مذمت ہے۔ حکومت بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے۔