شادباغ میں معذور بچی سے زیادتی

لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں درندہ صفت شخص نے معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی ریاض نے بتایا کہ اسکی 12 سالہ معذور بچی گھر میں موجود تھی کہ اوباش شخص نے گھر میں داخل ہو کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ بچی چل پھر نہیں سکتی تھی۔ بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے اور بچی گھر میں اکیلی تھی جبکہ آئی جی لاہور رائے طاہر نے کہا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید میں زیادتی کا شکار معذور بچی کا طبی معائنہ کروا کے مقدمہ درج ہو گا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ پولیس کے مطابق معذور بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں درج کر لیا گیا ہے۔