سخت معاشی فیصلے شوق نہیں مجبوری ہے: ڈاکٹر اشرف چوہان

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا ہے کہ سخت معاشی فیصلے کرنا شوق نہیں حکومت کی مجبوری ہے ورنہ بحرانوں سے نجات نہیں ملے گی۔ سابقہ حکمرانوں سے ورثہ میں ملے گمبھیر بحرانوں پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں، عوام ہماری نیک نیت قیادت کا ساتھ دیں۔ پاکستان کی بقاءاور پاکستانیوں کی بہبود کیلئے دوررس معاشی اصلاحات ناگزیر تھیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے حالیہ دورہ چین سے دونوں ملکوں کی دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو گی۔